الحمراء کلچرل کمپلیکس میں3 روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح

لاہور(کلچرل رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و اْمور نوجوانان تیمور مسعود نے الحمراء کلچرل کمپلیکس میں تین روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب بھر سے آئے آرٹسٹوں ملے اور آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ فن کی آبیار ی کیلئے ہمارے آرٹسٹوں کی خدمات مثالی ہے۔ہماری حکومت پنجاب کی ثقافتی اقدار،حسین رسوم و رواج،قدیم تہذیب وتمدن کو اجاگر کرنے کیلئے پھر عزم ہے۔ تیمور مسعود نے میلے میں لگائے گئے دستکاریوں،روایتی کھانوں،نادر،قیمتی و نایاب اشیاء کے سٹالز میں گہری دلچسپی لی۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ منصور احمد بھی انکے کے ہمراہ تھے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے کہا کہ نئی نسل کا اپنی قدروں سے آگاہ رہنا الحمراء کی مرہون منت ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے نے کہا کہ آرٹ اینڈ کرافٹ میلے میں علاقائی ثقافت،دستکاریوں و روایتی کھانوں کے سٹالز،فوک موسیقی عوام کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن