Waqt News
Tuesday | October 03, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • نواز شریف ڈیل کے تحت باہر گئے اور نہ ہی ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں،رانا ثناء اللہ
  • ایم ایم اے فائٹر ایمبر لیبروک نے اسلام قبول کر لیا
  • مصطفی نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی پارٹی کے اعلان کا عندیہ دے دیا
  • وائس ایڈ مرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا
  • ٹک ٹاکر صندل خٹک کے ساتھ فراڈ

خالہ جان بھی رخصت ہو گئیں 

Aug 13, 2022 9:26 AM, August 13, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
خالہ جان بھی رخصت ہو گئیں 

وہی دکھ، وہی تکلیف جو  اپنی امی جان کی جدائی کے وقت تھی آج ویسا ہی  درد تکلیف 17 سال بعد خالہ کی جدائی پر محسوس ہوا ۔جب سے ہوش سنبھالی ہے انہیں دیکھا ہے ۔ہمیشہ ماں جیسا پیار ملا  ۔پا نچ وقت کی نمازی ،قرآن کی تلاوت کرنا روز کا معمول تھا  اور بیماری میں بھی روزہ کی پا بندی ان کا وطیرہ تھا 93  سال کی عمر میں رواں ماہ نویں محرم کو خالق حقیقی سے جا ملیں ۔انکو شوگر بلڈ پریشر  اور کینسر جیسی موذی  بیماریوں سے کبھی واسطہ نہیں پڑا ۔ ہر کسی کی خوشی غمی میں شریک ہوتی تھیں ۔ زندگی میں  اپنی ماں اپنے باپ اپنے بھائیوں بہنوں کی  بچوں کے والد  اور جواں بیٹے طاہر خان  کی وفات جیسے دکھوں کا سامنا کرتے گزارا ۔ بچپن کا کچھ حصہ میری امی کے ساتھ آزاد جموں کشمیر میں گزرا جب والد محترم کی پوسٹنگ بطور  ذیلدار ہوئی۔اکثر ہمیں اپنے بچپن  کی یادیں سنایا کرتیں ۔ خالہ جان  میری امی سے چھوٹی تھیں باقی سب بہن بھائیوں میں بڑی تھیں ۔ جب  جنازہ ہوا تو یوں  لگا کہ سارا شہر ریلوے گراؤنڈ میں امڈ آیا ہو ۔ عید گاہ کے  پیر نقیب الرحمن نے نماز جنازہ  پڑھایا ۔پھر دعا کے بعد قبر کی جانب  روانہ  ہوئے ۔  میت اٹھانے سے لیکر قبر میں اتارنے تک اسی طرح ہم تینوں بھائی بھی ساتھ ساتھ رہے جیسے اپنی والدہ کے الوادع کرتے ہوئے آخری لمحے تک ساتھ تھے ۔ چہرہ قبر میں اتارنے کے بعد بھی دیکھا ایسا پرسکوں  پر
نور  چہرہ جیسے ابھی سو رہی ہوں ۔ وہ دل کی سخی ، مثالی مہمان نواز تھیں ۔ہمیشہ نوکروں کو گھر کا فرد سمجھا، نرم لہجے میں بات کرتیں ۔ ان کے بڑے صاحبزادے
 جاوید آصف خان چالیس سال سے فیملی کے ساتھ  امریکہ میں  مقیم ہیں ۔ اکثر  پاکستان آتے جاتے رہتے ہیں ۔اس بار جب  امی کی  طبعیت زیادہ خراب ہوئی تو پاکستان  آئے  ۔  اس وقت ماں بیماری کی حالت میں خاموش تھیں۔  خوراک کی نالی لگی تھی ۔ فوت ہونے سے دو روز قبل ہوش میں آئیں ۔سب کو پہچانا ۔بیٹے جاوید خان  نے پوچھا میں کون ہوں ؟کہا  میرا بیٹا جاوید ہے ۔ ساتھ ہی مسکراہٹ بھی دیں ۔اس کے بعد پھر خاموش  ہی رہیں َان کے تمام بچوں نے اپنی والدہ کی خوب خدمت کی  خاص کر چھوٹے بیٹے  خان ناصر خان سابق مشیر صدر آزاد کشمیر ہر وقت سرہانے بیٹھا رہا ۔ایسا ہی حال جاوید خان کا تھا جب سے امریکہ سے آئے ہر وقت امی کے  پاس رہے ۔   ایک ایک لمحہ ماں کی خدمت میں گزارا ۔ اکثر ہر سال نوری سپتال  میں کینسر ڈے  کے موقع  پرمیںمریضوں سے کہتا ہوں کہ بیماریوں کا موت سے کوئی تعلق نہیں یہ بیماریاں  خدا کے قریب لانے کا بہانہ ہیں گناہوں کو کم کرنے اور  بخشنے کا زریعہ ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ اس دنیا کو چھوڑنے سے قبل مختلف بیماریوں کا سامنا لوگ کرتے ہیں  کیونکہ وہ ذات چاہتی ہے کہ میرا بندہ میرے پاس سب کچھ بخشوا کر آئے ۔ وہ ذات بڑی غفور الرحیم ہے ۔وہ  بیماریوں کو بخشش کا سبب بناتی ہے ۔  یہ ہمارا نہیں قدرت کا نظام ہے۔ ایک صحابی رسول کی شادی کو ایک سال  کا عرصہ گزرا ۔ ان کی زوجہ محترمہ نے کہا مجھے آپ کے ساتھ نہیں رہنا،  طلاق دیں  طلاق  کی وجہ نہ زوجہ نے بتائی اور نہ ہی  صحابی نے اس کی  بابت  پوچھا لیکن صحابی طلاق کی بات ماننے سے انکار کرتے رہے ۔ اسی دوران ایک روز جب وہ جنگل میں لکڑیاں کاٹنے  کے لئے گئے  تو کھائی میں جا گرے جس سے انکی ٹانک ٹوٹ گئی ۔ جب گھر پہنچے تو زوجہ نے پہلے سے بھی زیادہ خیال رکھا ۔ کچھ ہی عرصے بعد وہ مکمل صحت یاب ہو گئے ۔انکا کہنا تھا کہ وہ اب تمہاری  خواہش کو پورا کر نے کیلئے تیار ہیں ۔ زوجہ نے کہا میرے پیارے سرتاج اب تو دعا ہے اور دلی خواہش ہے کہ ساری عمر  اب آپ کے ساتھ گزرے ۔ صحابی نے پوچھا اب کیوں  اورپہلے ایسا کیوں نہیں تھا۔ 
بتایا  جب سے شادی ہوئی ہے  آپ کو نہ تو کبھی بخار ہوا ہے نہ کبھی چوٹ لگی ہے ۔  مجھے یوں لگا جیسے خدا آپ سے  ناراض ہے سوچا ایسے شخص کے ساتھ زندگی کیا بسر کرنی  جس کا رب ا س سے راضی نہ ہو ۔اب جب مجھے خدمت کا موقع ملا تو میں سمجھ گئی کہ آپ اس ذات کے قریب ہیں ۔ اب میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہی زندگی بسر کروں گی ۔لہذابیماریوں سے گھبرایا نہ کریں  ۔با نو قدسیہ کہا کرتی  تھیں کچھ لوگ شفا جیسے ہوتے ہیں بات کرتے ہیں تو تسکین ملتی ہے اور لفظ کہتے ہیں تو مرہم جیسے لگتے ہیں ۔ کچھ لوگ صرف لوگ نہیں ہوتے وہ ہمارا علاج بھی  ہوتے ہیں سکون بھی ہوتے ہیں ۔ ایسے ہی خوبیوں کی مالک میری خالہ تھیں ، انسان کے بس میں کچھ نہیں اگر انسان کے بس میں  ہوتا تو وہ اپنے والدین ، بہن ، بھائی، خالہ ، ماموں، چچا، تایا ، پھوپی کو اس جہان فانی سے  جانے سے روک لیتا ۔ یہ سچ ہے جانے والوں کو کہا روک سکا ہے کوئی ۔وہی ذات اپنے پیاروں کو قبر میں اتارنے کا حوصلہ اور ہمت دیتی ہے  ۔  جوں ہی قبر پر مٹی ڈالتے  ہیں ہمیں سکون اور اطمیان کی دولت مل جاتی  ہے۔پھر کل گیا آج دوسرا دن !!            
 

نواز شریف ڈیل کے تحت باہر گئے اور نہ ہی ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں،رانا ثناء اللہ

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • پاکستان میں زلزلے کی پیش گوئی ،محکمہ موسمیات کا مؤقف بھی ...

    Oct 02, 2023 | 18:12
  • نواز شریف اپنا بھرم برقرار رکھیں

    Oct 02, 2023
  • پاکستان میں شدید زلزلے کی پیشگوئی

    Oct 02, 2023 | 15:41
  • چکن مزیدسستا

    Oct 01, 2023 | 19:12
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • نواز شریف ڈیل کے تحت باہر گئے اور نہ ہی ڈیل کے تحت واپس آ رہے ...

    Oct 03, 2023 | 12:59
  • ایم ایم اے فائٹر ایمبر لیبروک نے اسلام قبول کر لیا

    Oct 03, 2023 | 12:48
  • مصطفی نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی پارٹی کے اعلان کا عندیہ دے ...

    Oct 03, 2023 | 12:40
  • وائس ایڈ مرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ...

    Oct 03, 2023 | 12:35
  • عمران خان کو عدالت لانے کیلئے سکیورٹی کا کوئی خدشہ تو نہیں

    Oct 03, 2023 | 12:12
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • "ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے"

    Oct 03, 2023
  • ایک پرانا کالم

    Oct 03, 2023
  • پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل سیاسی قیادت کا اصل ...

    Oct 03, 2023
  • بھارت نامہ

    Oct 03, 2023
  • نواز شریف اپنا بھرم برقرار رکھیں

    Oct 02, 2023
  • 1

    پاک چین دوستی: خطے کے مستحکم مستقبل کی ضامن ہے

  • 2

    عساکرِ پاکستا ن دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے کیلئے پر عزم

  • 3

    گردے کے غیرقانونی اپریشن کرنیوالا گروہ گرفتار

  • 4

    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں آپریشن ضروری ہے

  • 5

    پٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی

  • 1

    منگل ‘ 16 ربیع الاول 1445ھ ‘ 3 اکتوبر 2023ئ

  • 2

    پیر ‘ 15 ربیع الاول 1445ھ ‘ 2 اکتوبر 2023ئ

  • 3

    ہمیں 10 سال دیں‘ محکمے کو درست کر دیں گے: وزیرصحت پنجاب

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • چین کے 100 سال اور میرا اضمحلال

    Oct 03, 2023
  • دہشت گردی کی نئی لہر

    Oct 03, 2023
  • مزاحمت نہیں مفاہمت

    Oct 03, 2023
  • وزیر اعظم سانحہ مستونگ کے متاثرین کی خود دلجوئی ...

    Oct 03, 2023
  • جوانوں کا استاد

    Oct 03, 2023
  • آگ لینے آئی گھر والی بن بیٹھی

    Oct 03, 2023
  • بھارت میں بڑھتی شدت پسندی اور امریکی تشویش

    Oct 03, 2023
  • خالص کِھیر اور دکھلاوے کا عشق

    Oct 03, 2023
  • انتخابات کا بگل بجنے کو ہے !!

    Oct 02, 2023
  • عدم برادشت اور بڑھتے مسائل

    Oct 02, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    رحمة اللعالمین(۱)

  • 2

    حضور نبی کریم ﷺ کا حسن ِ معاشرت

  • 3

    حضور نبی کریم ﷺ کا حلم و عفو

  • 1

    احساس

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    مملکت پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    دیدہ امید

  • 2

    نظریات

  • 3

    طبعِ مشرق

  • 4

    انقلاب

  • 5

    پایہ¿ تکمیل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group