شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا: خرم شہزاد
ملتان( نمائندہ خصوصی) سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کی جانب سے پولیس لائنز ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نمرین منیر ان کے ہمراہ تھیں۔سی پی او ملتان نے شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لئے احکامات جاری کئے ایس ایچ اوز کو حکم دیا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ہمارے دفاتر سب کے لئے کھلے ہیں کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کر دیا ہے اور شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنانا ہے۔