شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں‘ رانا شاہد
میلسی (تحصیل رپورٹر) عوامی مسائل کے حل کے لئے ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز نے میلسی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوامی مسائل اور شکایات سن کرموقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کئے انہوں نے ہدایت کی کہ مارک کردہ درخواستوں پرفوری قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے پولیس افسران تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ شہریوں کے مسائل کے فوری حل سے ہی پولیس افسران پر عوام کا اعتماد بحال ہو گاکھلی کچہری میں آنے والے شہری باعث احترام ہیں شہریوں کے مسائل کا حل اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں ‘ اس موقع پر ڈی پی اووہاڑی نے پیش کی گئی درخواستوں پر فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے۔