آزادی کا دن جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا
خیرپور(بیورورپورٹ) 14 اگست کو یوم آزادی کا دن قومی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گامرکزی تقریب ڈسٹرکٹ اسکاو¿ٹس گراو¿نڈ خیرپور میں صبح8 بجے قومی پرچم کو سلامی پیش کرکے منعقد کی جائے گی پولیس، رینجرز اوقر اسکاو¿ٹس کے دستے قومی پرچم کو سلام پیش کریں گے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور ملکی ترقی کے لیے دعا مناگی جائے گی۔ ان فیصلوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر خیرپور سیف اللہ ابڑو نے ڈی سی آفس خیرپور میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پولیس، رینجرز، اے ڈی سی ون، اسسٹنٹ کمشنرز، ریڈیو پاکستان، میونسپل کمیٹی، روٹری کلب، تعلیم، صحت، روینیو، اسکاو¿ٹس، سماجی تنظیموں اور محکمہ جنگلات سمیت دیگر محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈی سی خیرپور نے ہدایت دی کہ یوم آزادی کے موقع پر اسپتالوں میں مریضوں کو گلدستے، مٹھائی اور پھل فروٹ تقسیم کیے جائیں سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لیے بڑا کھانا کا بندوبست کیا جائے جبکہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنایا جائے۔ 14 اگست کی مرکزی تقریب میں ایس ایس پی خیرپور، رینجرز کے ونگ کمانڈر، اسکاو¿ٹس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران، اساتذہ، طلبہ اور دیگر افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
آزادی کا دن