یوسی کریم آباد کی تمام سیٹوں پر دوبارہ الیکشن کا حکم
جیکب آباد(نامہ نگار)جے یو آئی کے امیدواروں کی پٹیشن پر لاڑکانہ ہائی کورٹ کے ججز کے پینل نے یوسی کریم آباد کی تمام سیٹوں پر دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا، جے یو آئی کے ضلع میں کامیاب امیدواروں کا رزلٹ تبدیل کر کے حکومتی ارکان کو کامیاب کیا گیا، جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے امیدواروں سے ہونے والی دھونس دھاندلی کے باوجود کامیابی کے بعد رزلٹ تبدیل کرکے پی پی کے امیدواروں کو کامیاب قراردیاگیا جو کہ لاڑکانہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے ادھر لاڑکانہ ہائی کورٹ میں جے یو آئی یوسی کریم آباد کے چیئرمین کے امیدوار عبدالماجد چنا، وائس چیئرمین قاری دلبر کنرانی، ضلعی کونسلر کے امید وار مراد علی مری نے یوسی الیکشن میں دھاندلی کی پٹیشن داخل کی تھی جس پر کئی دن کیس کی سماعت کے بعد جیکب آباد کی یوسی کریم آباد کی تمام پولنگس اور تمابلدیاتی نشستوں پر دوبارہ الیکشن کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس پر جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ یہ حق سچ کی فتح ہے اب جے یو آئی یوسی کریم آباد میں جے یو آئی کا مکمل پینل کامیاب ہوگا۔
الیکشن کرانے کا حکم