لقمان واقعہ انتظامیہ کی نا اہلی ہے‘فرقان حیدر عابدی
خیرپور(بیورورپورٹ) جعفریہ الائنس باکستان کے رہنماءمعروف مذہبی شخصیت علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا ہے کہ لقمان میں 11محرم کا واقعہ انتظامیہ خیرپور کی نااہلی کا پیش خیمہ ہے انتظامیہ پولیس اور پولیس کی ایجنسیاں و ڈپٹی کمشنر خیرپور چاہتے تو یہ واقعہ رونماء نہیں ہوتا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہمیں وزیراعلی اور آئی جی سندھ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ہم عزاداروں کو تحفظ فراہم کریں گے مگر خیرپور جیسے پر امن شہر میں یہ واقع یہاں کی پر امن فضاء کو خراب کرنے کی انتظامیہ کی سازش ہے وہ خیرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلی اور آئی جی سندھ سے فون پر بات ہوئی ہے اور کراچی میں روبرو بھی ملاقات کرکے حالات سے اگاہی دوں گا جبکہ آئی جی سندھ نے یقین دھانی کرائی ہے کہ انتظامیہ کا کوئی شخص یا ایس ایچ او بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی کہ علامہ نے کہا کہ خیرپور ایک ہر امن شہر ہے اور انشاءاللہ ہم اس کو ہر امن رکھیں گے یہاں شیعہ سنی بھائیوں کی طرح رہتے آئے ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی بھائیوں کی فضاء برقرار رکھیں گے ۔