
امریکی اداکارہ این ہیش کے کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ایک ہفتے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسیں۔53 سالہ امریکی اداکارہ کار حادثے میں تشویشناک حد تک زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلی گئی تھی جس کے بعد انہیں لائف سپورٹ مشینوں پر رکھا گیا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اداکارہ این ہیش لائف سپورٹ مشینیں ہٹانے کے بعد چل بسی ہیں۔