ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں رنگ برنگی جھنڈیوں سے بازار سج گئے ۔سرکاری ونجی عمارتوں کو پاکستانی پرچم اور برقی قمقموں جو رات کے وقت خوبصورت نظارہ پیش کرتے ہیں شہر میں جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور دیگر سجاوٹی اشیا نظر آرہی ہے ،جشن آزادی آج ہفتہ کو جوش و جذبے کے ساتھ پشاورسمیت ملک بھر میں منائی جائے گی جس کی تیاریوں کے لئے بازاروں میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے، شہریوں کی بڑی تعداد نے تیاریوں کے لئے بازاروں کا رخ کر رہی ہے شہر کے مختلف بازاروں میں پاکستانی جھنڈیوں اور پرچم کی بہار آ گئی ہے، بازاروں میں جھنڈیاں ، بیجز ، برقی قمقے اور پاکستانی پرچم والے فیس ماسک بھی سٹالز کی زنیت بنے ہوئے ہیں سرکاری عمارتوں پر چراغاں تجارتی مراکز ، گھروں پر سبز ہلالی پرچموں سے سجانے کاسلسلہ زور و شور سے جاری ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد ان ایشا کی خریداری میں مصروف ہے
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38