واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شما ر کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ63 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ ہزار60 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد33100 کیوسک اور اخراج33100کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد31900کیوسک اور اخراج22 ہزارکیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد55800کیوسک اور اخراج 21400کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1541.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.379 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1201.90 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.453 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024