لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی یوم آزادی پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم آزادی پر ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ون ویلنگ سے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا ملے گی ۔کم عمر افراد کے خلاف گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔دوسری جانب جشن آذادی 13 اور 14 اگست کےلئے سیکیورٹی انتظامات کا حتمی شکل دے دی گئی۔ جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی، روڈ بلاکنگ، ون ویلنگ اور ریسنگ لگانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔