بھارتی ریاست مہاراشٹر میں خودساختہ ہیلی کاپٹر بنانے والا نوجوان ٹرائل کے دوران ہلاک ہوگیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع ایوت محل میں ہیلی کاپٹر بنانے والا نوجوان اسماعیل ٹرائل کے دوران موت کے منہ میں چلا گیا، نوجوان نے 2 سال سے محنت سے ہیلی کاپٹر بنایا تھا جو پہلی ہی آزمائشی پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس کا ماہر بھی ہلاک ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسماعیل نے آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی اور میکنیک کا کام کرتا تھا، وہ مختلف آلات جیسے الماری اور کولر وغیرہ کی مرمت کرکے گزربسر کرتا تھا۔ میکنیک کا کام کرتے ہوئے اسماعیل نے ہیلی کاپٹر بنانے کا سوچھا اور2 سال کی محنت کے بعد اس نے ہیلی کاپٹر پر کام مکمل کیا، ٹرائل شروع ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کا انجن 750 ایمپیئر پر چل رہا تھا لیکن اچانک اس کا پچھلا پنکھا ٹوٹ کر اوپر والے پنکھے سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سر میں شدید چوٹ اسماعیل کی موت کا سبب بنی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024