اسلام آباد: نور مقدم کیس میں نیا موڑ آگیا۔، ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر نے مبینہ طور پر سابق پاکستانی سفیر کی صاحبزادی کے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کے والد نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور اپنے بااثر دوستوں سے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی درخواست کرتے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کے والد نے سوال کیا کہ بیٹے ظاہر جعفر نے ایک ڈکیت کو قتل کردیا، معاملے سے کیسے جان چھڑائیں؟ کیس میں تفتیش کاروں کی توجہ ذاکر جعفر پر مرکوز ہوگئی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل نور مقدم کے قتل کے کیس میں آلۂ قتل پر ملزم ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹس مل گئے جبکہ فرانزک رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
آج سے 2روز قبل نور مقدم قتل کیس کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ۔جس کے مطابق مقتولہ کی جان لینے سے قبل ملزم ظاہر جعفر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔نور مقدم کیس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ظاہر جعفر کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے ملنے والے نمونوں سے میچ کرگیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024