کوٹ ادو ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کا چھاپہ ٗ مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر دو ڈیلرز پکڑ لیے
کوٹ ادو(خبر نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع کوٹ ادو غلام شبیر گشکوری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ کی مقرر کردہ قیمت سے زائد فروخت کرنے پر مختلف دوکانوں پر چھاپے مارے ،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ میں گوہرایگرو ٹریڈرز کے گوہر یعقوب اورمیسز مزمل اینڈکو کے اشرف چانڈیہ کو اینگرو ڈی اے پی سرکاری ریٹ5803روپے کی بجائے 6300روپے میں فروخت کرنے پر دونوں ڈیلروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، کئی کھاد ڈیلر اپنی دوکانیں بند کرکے فرار ہوگئے