پولیس پر چور سے ساز باز کا الزام ،خاتون کا اہلخانہ کے ہمراہ احتجاج
ملتان(خبر نگار خصوصی)مظفر گڑھ کے علاقہ موضع بلے واہن کی متاثرہ رہائشی بیوہ ظہوراں مائی کی قیادت میں اہلخانہ نے پریس کلب کے سامنے تھانہ ممتاز آباد پولیس کی چوری کے ملزم سے ساز باز کرنے اور مال برآمدگی نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ظہوراں مائی نے الزام لگایا کہ ملزم محمد شاہد رحمن نے اس کے گھر سے سات لاکھ روپے کی قیمتی بھینسیں، بچھڑے اور طلائی زیورات9جولائی کو چوریکئے جو کہ اس کا کل اثاثہ تھے لیکن تھانہ ممتاز آباد پولیس نے مذکورہ ملزم سے ملی بھگت کرکے مال برآمدگی کی بجائے ملزم سے ساز باز ہوکر اسی کو مدعی بنا کر جھوٹا مقدمہ بنادیا جس میں تھانہ ممتاز آباد پولیس کا اے ایس آئی رانا ارشد ملزم سے ساز باز کی وجہ سے تمام کاروائی میں ملوث ہے اب وہ انصاف کے لئے جگہ جگہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی،ایڈیشنل آئی جی،آر پی او، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ اگر اس کے لاکھوں روپے کے قیمتی جانور اور طلائی زیورات برآمد نہ کرائے گئے اور مذکورہ ملزم اور اے ایس آئی رانا ارشد کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو وہ سی پی او کے دفتر کے سامنے بچیوں کے ہمراہ خودسوزی پر مجبور ہو جائے گی۔