عمان میں بھیک مانگنے پر جیل اور جرمانے کی سزا کا اعلان کردیا گیا ہے۔عمانی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمان پبلک پراسیکیوشن کے ذریعہ آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد ، سڑکوں ، دکانوں اور عوامی مقامات پر بھیک مانگنا ایک جرم ہے جس کی سزا ایک سال تک قید اور 100 عمانی ریال جرمانہ ہے۔ عدالت مجرم سے پکڑی گئی رقم ضبط کر سکتی ہے اور اگر وہ غیر ملکی ہے تو اسے ملک سے جلاوطنی کا حکم دے سکتی ہے۔پبلک پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ بھیک مانگنے کے ارادے سے کسی نابالغ کا استعمال کرنا یا کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا بھی جرم ہے جس پر 3 سال تک کی قید 100 عمانی ریال جرمانے کی سزا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024