جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ بحر ہند میں ماریشس کے قریب حادثے کا شکار ہو جانے والے تیل بردار بحری جہاز سے، سمندر میں بہہ جانے والے تقریباً ایک ہزار ٹن بھاری تیل میں سے اب تک نصف سے بھی کم تیل جمع کیا جا چکا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحر ہند میں حادثے کے مقام کے قریب واقع جزیرہ ملک ماریشی حکام ممکنہ حد تک تیل جمع کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
تیل بردار جہاز واکاشیو، 25 جولائی کو ماریشس کے قریب خشکی پر چڑھ گیا تھا۔ یہ بحری جہاز ناگاشیکی شپنگ کی ملکیت ہے، تاہم اسے مِتسوئی او ایس کے لائنز نے مخصوص مدت کے لیے چارٹر کیا ہوا تھا۔ جہاز کی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اب تک 460 ٹن رسنے والا تیل جمع کیا ہے۔ سمندر میں موجود تیل سے، آبی حیات سمیت ماحول کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔