وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے لیے بی آر ٹی منصوبہ بہت بڑی نعمت ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا بی آر ٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری حکومت کی ترجیح ہے، عام آدمی کیلئے یہ منصوبہ بہت بڑی نعمت ہے ،بی آر ٹی کے 10 روپے ہر کوئی دے سکتا ہے۔