روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے کورونا وائرس کی مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نے اس بات کا اعلان، حکومتی وزراء کے ساتھ ایک کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس، کورونا وائرس کی ویکسین کی باضابطہ منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ یہ ویکسین ماسکو کے گمالیہ انسٹیٹیوٹ نے تیار کی ہے۔عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ایک ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ اور روس کے صحت حکام، ویکسین کے استعمال کی ممکنہ پیشگی شرائط پر بات چیت کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں ویکسین کے محفوظ اور موثر ہونے سے متعلق ڈیٹا کی سخت جانچ شامل ہوگی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024