کاشتکاروں کوکھادوں اور بیجوں پر سبسڈی کی فراہمی جاری ہے: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب کاشتکاروں کو سمارٹ سبسڈی اور وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت فاسفورسی ، پوٹاش کھادوں اور گندم،کپاس،دھان ،سورج مکھی ،کینولہ،مونگ اور تل کے بیجوں پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ان تمام سکیموں کے لئے فنڈز کی دستیابی موجود تھی تاہم کاشتکاروں کی طرف سے کسی خاص مطبوع میںاضافے کے مطالبہ کی وجہ سے فنڈز میں وقتی قلت دیکھی گئی اور اس قلت کا بروقت ازالہ عمل میں لایا گیا۔سبسڈی کی مانیٹرنگ کی گئی ہے اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے کمپیوٹررائزڈ ریکاڈ کے حامل کاشتکار وں کو فوری ادائیگی کی گئی جبکہ باقی ماندہ کاشتکاروں کو سبسڈی کے واؤچر کی تصدیق کے بعدجلد ادائیگی کا عمل جاری ہے۔