شعیب ملک قومی ٹیم جوائن کرنے دبئی پہنچ گئے، 15اگست کو انگلینڈ جائیں گے
دبئی(آئی این پی)قومی ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک دبئی پہنچ گئے، آل رائونڈر 3روز وہاں قیام کے بعد 15اگست کو انگلینڈ روانہ ہوں گے، شعیب ملک نے روانگی سے قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی، دوسری جانچ دبئی میں کروائیں گے،آل راؤنڈر لندن ایئرپورٹ سے بذریعہ بس ساوتھمپٹن روانہ ہوں گے، اسکواڈ کو جوائن کرنے سے قبل دو کورونا ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہے۔شعیب ملک کو فیملی وجوہات کی بناپر سکواڈ کو تاخیر سے جوائن کرنے کی اجازت دی گئی تھی، ان کی آمد پر انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو ریلیز کردیا جائے گا۔سابق کپتان کو رواں ماہ کے آخر میں صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرنا ہے۔