آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات ، امن عمل کی حمایت پر اظہار تشکر
راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مشعال نے الوداعی ملاقات کی۔ افغانستان اور افغان امن عمل کی حمایت پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر شکراللہ عاطف مشعال نے بدھ کو یہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران معزز شخصیت نے اپنی مدت سفارت کے دوران افغانستان اور افغان امن عمل کی حمایت پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔