پاکستان بننے سے پہلے پورے برصغیر پر تقریباً سو سال تک انگریزوں کا قبضہ رہا۔ انگریزوں کے قبضے سے پہلے برصغیر پر مسلمانوں کی حکومت تھی۔ انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کیلئے مسلمانوں نے دن رات کوشش کی، اور اس کوشش میں قائد اعظم نے مسلمانوں کا بہت ساتھ دیا۔ پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے بہت سی قربانیاں دی گئیں۔ پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمان کا لہو شامل ہے۔ آخر کار بہت سی قربانیاں دینے کے بعد 14اگست 1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آگیا۔ یہ ملک ہم نے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کیلئے حاصل کیا۔اس کامیابی کی خوشی میں ہم ہر سال 14اگست کو تمام دن مختلف قسم کی تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی عظیم قربانیاں جنہوں نے اپنا لہو بہا کر یہ ملک بنایا۔یوم آزادی کے اس موقع پر سارے مل میں چراغاں کیا جاتا ہے۔آج جو لوگ آزادی کا جشن منارہے ہیں ان میں سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگ ایسے ہیں جنہیں آزادی کا مطلب ہی نہیں پتہ۔ ان کو کیا پتہ کہ یہ ملک پاکستان کتنی جہدوجہد کے بعد حاصل کیا ہے۔ حصول پاکستان کیلئے لاکھوں مسلمانوں کی ہڈیاں اینٹوں کی جگہ اور خون پانی کی جگہ استعمال ہوا ہوں۔ کتنی مائوں کے سامنے ان کے بچے قتل کر دیئے گئے۔ کتنے مسلمانوں نے نہروں اور کنوئوں میں ڈوب کر پاکستان کی قیمت ادا کی۔ بے شمار بچے یتیم ہوئے جو ساری عمر والدین کی شفقت کیلئے ترستے رہے۔ ہمیں اپنے وطن پاکستان سے محبت ہے اس کے بانی سے عقیدت ہے۔ اور ان مجاہدین کیلئے مغفرت کی دعائیں ہیں جنہوں نے پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے اپنا خون پانی کی طرح بہایا۔ ہماراملک ایک عظیم ملک ہے اور یہی عظیم ملک ہماری پہچان ، ہماری بنیاد، ہماری محبت، عزت اور ہمارا سب کچھ ہے۔ اس لیئے اس ملک میں رہنے والے اللہ کا شکر ادا کریں کہ اللہ پاک نے بے شمار قدرتی نعمتوں سے نوازا اور ہر طرح کے وسائل پیدا کیئے۔ صرف اور صرف پاکستان کی ترقی کے بارے میں سوچیں اور اسی کیلئے اپنا آپ وقف کر دیں اور اپنے ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں۔ کرن شعیب kiranshoaib360@gmail.com
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024