ہمارا پرچم
پرچم یا جھنڈے کی بظاہر تعریف ایک ایسے رنگین کپڑے یا ٹکڑے کی ہے جس پر خاص نقشہ یا خاکہ بنا ہوا ہو اور اسے بطور علامت کسی عمارت یا کھمبے پر لگایا جائے لیکن پرچم کی اصل تاریخ اس ملک ، خطے یا قوم کی اس طرح سے ترجمانی ہے جو ان کی تاریخ ،تہذیب ،ثقافت یا وہاں بسنے والی قوموں کا غماز ہوتاہے۔پاکستان کے قومی پر چم کا ڈیزائن امیر الدین قدوائی نے بابا ئے قوم بانی ِ پاکستان حضرت قائد اعطم محمد علی جناح کی ہدایت پر مرتب کیاتھا یہ گہرے سبز رنگ اور سفید رنگ پر مشتمل ہے جس میں تین حصے سبز اور ایک حصہ سفید رنگ کا ہوتا ہے سبز رنگ مسلمانوں اور سفید رنگ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کی عکاسی کرتا ہے جب کہ سبز حصے کے بالکل درمیان میں ایک چاندیعنی ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ ہے سفید رنگ کے چاند کا مطلب ترقی اور چاند کا مطلب روشنی اور علم کو طاہر کرتا ہے ،پاکستان کے قومی پرچم کی منظوری دستور ساز اسمبلی نے 11اگست 1947 کو دی نوزائیدہ اسلامی سلطنت پاکستان کا پہلا پرچم ماسٹر الطاف حسین مرحوم نامی درزی نے سیا۔ ماسٹر الطاف حسین مسلم نیشنل گارڈ کے سالار ہونے کی وجہ سے قائداعظم محمد علی جناح کے حفاظتی دستے میں بھی شامل تھے پاکستان کے پہلے پرچم کی تیاری یعنی سینے کے لمحات کو ہمیشہ ہمیشہ محفوظ کرنے کے لئے ایک امریکی صحافی مس مارگٹ بوڈ نے ماسٹر الطاف حسین کی مسلم نیشنل گارڈ کی وردی میں ملبوس نوزائیدہ اسلامی مملکت پاکستان کے بننے والے پہلے قومی پرچم کی تیاری یعنی سیتے ہوئے تصویر لی تھی یہ تصویر کردل باغ دھلی میں کھینچی گئی تھی جو بعد ازا مس مارگٹ بوڈ نے اپنے میگزین لائف امریکہ میں 18 اگست 1947 کے شمارے میں شائع کروائی جو پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے محض تین دنوں کے بعد شائع ہوا تھا یہ 1947 کا مستند ،ٹھوس ثبوت اور ریکارڈ ہے پاکستان کا قومی پرچم مختلف حوالوں سے مختلف جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے جن میںسرکاری وغیر سرکاری عمارتوں پر آویزہ ہونے کے ساتھ ساتھ دفاتر میں میز پر ،سرکاری گاڑیوں میں زینت افروز ہونے کے سلسلے شامل ہیں سرکاری تدفین کے موقع پر 14 بائی 21 فٹ ،18 بائی 12 فٹ،6 بائی 10 فٹ ،4 سے 6 بائی9 فٹ کا قومی پرچم استعمال کیا جاتا ہے اور عمارت پر لگائے جانے کے لئے 4 بائی 6 فٹ ، 2 بائی 3 فٹ ،سائز مقرر ہے سرکاری گاڑیوں اور کاروں پر 8 بائی12 اینچ کاپرچم لگایا جاتا ہے،جبکہ میزوںپر رکھنے کے لئے 1 بائی 4.6 اینچ یا 1 بائی 4.4 سائز مقرر ہے پاکستان کے قومی پرچم کے لہرانے کی سرکاری تقاریب یوم پاکستان یعنی 23 مارچ ،یوم آزادی یعنی 14 اگست،یوم قائد اعظم یعنی 25 دسمبر اور یوم دفاع 6 ستمبر مقرر ہے اسی طرح قائد اعظم کی یوم وفات یعنی 11 ستمبر ،علامہ اقبال کی یوم وفات یعنی 21 اپریل اور لیاقت علی خان کی یوم وفات 16 اکتوبر قومی پرچم سرنگوں رہتا ہے پرچم کے سر نگوں ہونے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اسٹک کی بلندی سے قدرے نیچے باندھا جاتا ہے اس سلسلے میں بعض افراد1 فٹ اور بعض 2 فٹ پرچم کو لہراتے ہیں ۔آئیے اس پرچم کے احترام کو نہ صرف اپنے دلوں میں معمور کریں بلکہ دوسروں کو خاص طور سے نئی نسل کو قومی پرچم کی قدر اور احترام کرنے کا درس دیں تا کہ پھر سے ہمارا وطن عزیز قائد اعظم کے خواب کی تعبیر بن کر ابھرے۔ (سید مبشر امیر۔کراچی)