شہباز شریف کی رفیق تارڑ کی رہائش گاہ جا کر اہلیہ کے انتقال پر تعزیت‘ فاتحہ خوانی
گوجرانوالہ (فرحان میر سے) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی سابق صدر محمد رفیق تارڑ کے گھر جی او آر ون لاہور آمد‘ شہباز شریف نے سابق صدر پاکستان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھیں۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ سابق خاتون اول بیگم رضیہ رفیق تارڑ صوم و صلوۃ کی پابند ایک نیک دل اور بہادر خاتون تھیں جنہوں نے نہایت سادہ زندگی بسر کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ میاں محمد شہباز شریف نے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کی بھی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اوران کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔