آزادی کا دن ہمیں ان لاکھوں ماوں، بہنوں اور بزرگوں کی یاد دلاتا ہے جہنوں نے قیام پاکستان کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا:وزیراعظم آزادکشمیر
یوم آزادی کے حوالے سے جاری کیئے گئے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ آج آزادی کے دن وہ کنٹرول لائن کے اُس پاس کشمیری عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ جہدو جہد آزادی میں تنہا نہیں 21 کروڑ پاکستانی قوم، 45 لاکھ آزاد کشمیری اور 15 لانے گلگت بلتستان کے عوام ان کی پشت پر کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انشاء الله وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کرپاکستان کا حصہ بنے گا۔