الیکشن کمیشن کے ماتھے پر دھاندلی کا بہت بڑا بدنماداغ ہے : سراج الحق

Aug 13, 2018 | 22:14

ویب ڈیسک

   سراج الحق نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ماتھے پر دھاندلی کا بہت بڑا بدنماداغ ہے , الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کو استعمال کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا,  یوں لگتاتھاکہ 25 جولائی کو الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کسی اور کو سونپ دیے تھے ,  25 جولائی کے انتخابات کوتمام سیاسی جماعتوں و بین الاقوامی اداروں نے بھی بااعتماد اور غیر جانبدارانہ تسلیم نہیں کیا , ریاستی اداروں نے قوم کے دلوں میں جو مقام بنایا تھا ، اسے حالیہ الیکشن میں ایک پارٹی کی سرپرستی کر کے سخت نقصان پہنچایا ہے ۔

  سراج الحق نے کہا  جب ریاستی ادارے سیاست میں حصہ لیتے ہیں تو پھر وہ موضوع بحث بنتے اور اپنی حیثیت کو متنازعہ بنالیتے ہیں ,  الیکشن سے پہلے قوم کو دو پارٹیوں میں تقسیم کردیا گیا ,  ہم مسلم لیگ یا پیپلز پارٹی کی ڈکٹیشن کا حصہ نہیں بنیں گے , ہم ملک میں جمہوریت کا فروغ اور استحکام چاہتے ہیں تاکہ ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوسکے ۔ 

مزیدخبریں