سراج الحق نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ماتھے پر دھاندلی کا بہت بڑا بدنماداغ ہے , الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کو استعمال کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا, یوں لگتاتھاکہ 25 جولائی کو الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کسی اور کو سونپ دیے تھے , 25 جولائی کے انتخابات کوتمام سیاسی جماعتوں و بین الاقوامی اداروں نے بھی بااعتماد اور غیر جانبدارانہ تسلیم نہیں کیا , ریاستی اداروں نے قوم کے دلوں میں جو مقام بنایا تھا ، اسے حالیہ الیکشن میں ایک پارٹی کی سرپرستی کر کے سخت نقصان پہنچایا ہے ۔
سراج الحق نے کہا جب ریاستی ادارے سیاست میں حصہ لیتے ہیں تو پھر وہ موضوع بحث بنتے اور اپنی حیثیت کو متنازعہ بنالیتے ہیں , الیکشن سے پہلے قوم کو دو پارٹیوں میں تقسیم کردیا گیا , ہم مسلم لیگ یا پیپلز پارٹی کی ڈکٹیشن کا حصہ نہیں بنیں گے , ہم ملک میں جمہوریت کا فروغ اور استحکام چاہتے ہیں تاکہ ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوسکے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024