جس طرح نوازشریف کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا لاکھوں لوگ سکتے میں ہیں, متنازع الیکشن کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر آواز اٹھائیںگے: شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایوان میں 2018کی دھاندلی کو تحفظ دینے نہیں جمہوریت کے تحفظ کے لیے آئے ہیں متنازع الیکشن کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر آواز اٹھائیں گے دھاندلی کا کھوج لگانے پارلیمانی کمیشن کے قیام اور فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کریں گے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کردار بھرپور طریقے سے دیگر جماعتوں سے ملکر ادا کریں گے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا پارٹی اراکین سے اپیل ہے کہ جسے پارٹی کہے اسی کو ووٹ دیں انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن کی بدترین دھاندلی کو تحفظ دینے کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کی شمع کو روشن کرنے اور جمہوریت کو تحفظ دینے کے لیے اس ایوان میں آئے ہیں یہی ہماری قیادت کا وژن ہے یہ سب سے متنازع الیکشن ہوا بدترین بے قاعدگیاں کی گئیں اس الیکشن کو ہم نے 25کی رات ہی مسترد کر دیا تھا اور یہ فیصلہ کیا تھا کہ اہم ایوان کے اندر اس کے بارے میں بھرپور آواز اٹھائیں گے اور ایوان کے باہر بھی سیاسی کردار ادا کریں گے آج ہم نے حلف اٹھایا ہے جس میں واضح درج ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنا والہانہ عقیدہ وعدہ نبھائیں گے اور وہ کردار ادا کریں گے جس کے لیے عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے ان دو دنوں میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے کاغذات نامزدگی داخل کرائے جائیں گے اور بدھ کو ان کا انتخاب ہو گا پھر اگلے مرحلے میں وزیر اعظم کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرائے جائیں گے پھر 17اگست کو اس کا انتخاب ہو گا،سابق وزیراعلی پنجاب کا ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ آزاد لوگوں کو بھی منائیں کہ ہمارے لوگوں کو ووٹ دیں۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ وفاوں کا صلہ آپ لوگوں نے دینا ہے اور وقت پر پہنچنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ان سب کے قابو نہیں آوں گا اور آپ کا ساتھ دوں گاانہوں نے کہا کہ جب یہ مراحل اپنے اختتام کو پہنچیں گے اس کے بعد ہونیوالے اجلاس میں مسلم لیگ ن بطور اپوزیشن پارٹی اپنی اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بھرپور اور بڑی قوت اور کمٹمنٹ کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گی جس کا مقصد الیکشن میں ہونیوالی دھاندلی کا پوری طرح کھوج لگانا اور پوری طرح اس کا پہرہ دینا ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جس طرح نوازشریف کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا لاکھوں لوگ سکتے میں ہیں، کیا نواز شریف کی خدمات کا یہی صلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے والا نواز شریف اس سلوک کا حقدار ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، نواز شریف کے ساتھ ایسا نہ کریں کیونکہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی خدمات کو مدنظر رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے، اگر سیکیورٹی کا مسئلہ ہے تو اس کو حل کرنے کے 100 طریقے ہیں، توقع ہے کہ آئندہ ان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہو گا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب ملک کے خیر خواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک عظیم سے عظیم تر بنے