نوازشریف کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

Aug 13, 2018 | 09:43

ویب ڈیسک

اسلام آباد: العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو عدلت پہنچادیا گیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج ملک ارشد کررہے ہیں جنہوں نے آج ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند کے ذریعے عدالت لایا گیا جب کہ اس موقع پر میڈیا کو بھی قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کو احتساب عدالت میں جانے سے روک دیا گیا جب کہ سینیٹر چوہدری تنویر، سعدیہ عباسی، بیرسٹر ظفر اللہ اور پرویز رشید کو بھی احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔پراسیکیوشن کے گواہ واجد ضیاء اور نیب ٹیم بھی ریکارڈ لےکراحتساب عدالت پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی ڈویژن بینچ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں