ارکان اسلام اور عبادات کی روح کو سمجھنے کی ضرورت ہے : ریحان عباس کھوکھر
ملتان( لیڈی رپورٹر)ارکان اسلام اور عبادات کی روح کو سمجھنے کی ضرورت ہے اسلام کے آفاقی پیغام میں ایک پیغام اتحاد‘ بھائی چارہ بھی ہے ہمیں اخوت کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار سویل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن حج ڈائریکٹوریٹ حفیظ گھی اینڈ شمع بناسپتی کے اشتراک سے حج کمپلیکس میں منعقدہ سیمینار میں ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی عامر رزاق ابھایا‘ پروفیسر ماجد وٹو ماجد نفیس انصاری‘ نعیم اقبال نعیم یاسمین خاکوانی تھے۔ مقررین نے معاشرے میں امن کے فروغ کے لئے ہر شخص کے کردار کی ضرورت پر زور دیا تقریب سے سلیم ‘ عامر شہزاد صدیقی منور خورشید خورشید صدیقی افتخار مغل پروفیسر نصرت خان شہباز جٹ شازیہ ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔ تاج محمد تاج‘ نورالامین خاکوانی‘ مسرور حسین صدیقی ایوب خان حسنین انصاری‘ عامر حمید‘ عرفان الحق حقانی‘ یونس بھٹی‘ خواجہ حبیب محسن حسن خان فاروق ساحر و دیگر شریک تھے۔