یو ڈی ایف کامیاب ہو کر آئین میں بنیادی تبدیلیاں کریگا : ڈاکٹر مسعود ہراج
ملتان( نمائندہ خصوصی)بھٹہ ہال نشتر ڈاکٹرز ہاسٹل میں یو ڈی ایف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج نے کہا کہ 15 اگست 2018ء کے الیکشن میں اگر ان کا گروپ اقتدار میں آ گیا تو آئین میں ایسی بنیادی تبدیلیاں کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ڈاکٹروں کے جمہوری حق پامال کرنے کی جرأت نہ ہو گی، ڈاکٹر رانا خاور نے سپورٹرز سے درخواست کی کہ آپ سب پورے پینل کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ آئین سازی اور سسٹم کی درستگی کے لئے دل جمعی سے کام لیا جا سکے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر آف لینڈ یارڈ کارڈیالوجی ڈاکٹر طارق وقار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ احتساب کے نظام کو واضح کیا جائے گا اور منتخب عہدیداران ذاتی مراعات کے حق دار نہیں ہوں گے۔ ڈاکٹرز کمیونٹی کے لئے کام کریں گے۔ ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ ہائوس آفیسرز سے لے کر پی جی آرز کے مسائل بہت لاتعداد ایسے ایشوز ہیں جنہیں حل کرنا باقی ہے، ماضی کے عہدیداران نے صرف اپنی ترقی کے لئے پی ایم اے ملتان کا پلیٹ فارم استعمال کیا ووٹ یو ڈی ایف کی حمایت میں کاسٹ کرے گی۔