ایم ایس او کے زیراہتمام یوم آزادی پر کل چاندنی چوک پریس کلب سے محبت پاکستان موٹر سائیکل ریلی نکالی جائیگی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ایم ایس او ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کل منگل چودہ اگست کو تین بجے چاندنی چوک تا پریس کلب لیاقت باغ محبت پاکستان موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔ جس کی قیادت ایم ایس او کے عہدیدار کریں گے۔