چارسدہ: گھریلو تنازعہ پر خالہ زاد بھائیوں میں تصادم، دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی
چارسدہ(آن لائن، صباح نیوز)چارسدہ میں گھریلو تنازعے پر خالہ زاد بھائیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے‘جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چارسدہ کے علاقے سٹی تھانہ ’’جڑ ‘‘کی حدود میں عرصہ دراز سے گھریلو تنازعے پر دو خالہ زاد بھائیوں میں تکرار کے بعد فائرنگ سے میاں بیوی سمیت چھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر چار افراد مزید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مردان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر آلہ واردات سمیت متعدد شواہد اکٹھے کر لئے۔ذرائع کے مطابق تنازعہ بجلی کی تار کی وجہ سے شروع ہوا اور بات فائرنگ تک جاپہنچی۔