اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اضافی چارج دینے کی سفارش
ملتان (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی کو سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی پوسٹ پر اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی آغا ظہیر عباس شیرازی کو اضافی چارج دینے کی سفارشات بھجوا دی ہیں۔ قبل ازیں اس پوسٹ پر ملک فاروق ڈوگر فرائض سرانجام دے رہے تھے جن کے ٹرانسفر کی وجہ سے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی پوسٹ خالی ہو گئی۔ جس سے جنرل بس اسٹینڈ اور شعبہ ٹرانسپورٹ کے امور متاثر ہورہے ہیں۔