خواجہ ناظم الدین
1894-1964
خواجہ صاحب ڈھاکہ کے ایک مہذب اور پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ علی گڑھ اور کیمبرج کے فارغ التحصیل تھے۔ سیاست کا آغاز ڈھاکہ میونسپلٹی کی چیئرمین شپ سے کیا۔ پانچ برس تک صوبہ بنگال کے وزیر تعلیم رہے اور پھر اے کے فضل الحق کی کابینہ میں وزیر داخلہ ہو گئے۔ 1943ء میں فضل الحق کے مستعفی ہونے پر خواجہ صاحب وزیراعلی منتخب ہو گئے۔ قائداعظم کی وفات کے بعد موصوف پاکستان کے گورنر جنرل بنے اور تین برس تک اس عہدہ پر رہے۔ اکتوبر 1951ء میں لیاقت علی خان کی شہادت پر انہیں ملک کا وزیراعظم بنا دیا گیا۔ یوں انہیں قائداعظم اور قائد ملت، ہر دو کا جانشین ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔