ٹرانسفارمر تبدیل کیا جائے
مکرمی! ہم آپ کی توجہ گلی نمبر 5 گڑھی شاہو لاہور میں لگے ہوے اکلوتے ٹرانسفارمر کی طرف دلانا چاہتے ہیں جو آئے روز خراب ہو جاتا ہے۔ گلی میں آدھے گھروں کی بجلی آتی ہے اور آدھے گھر اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں۔ یہ خرابی ہر تیسرے روز ہوتی ہے۔ جب اس کی شکایت ڈیوس روڈ سب ڈویژن میں کریں تو عملہ فون مصروف کر دیتا ہے۔ ایس ڈی او اور ایکسین بھی فون اٹینڈ نہیں کرتے۔ یہ معاملہ ایس ای صاحب کے علم میں بھی ہے۔ عملہ کہتا ہے کہ اگر یہاں پر ایک اور ٹرانسفارمر نصب ہو جائے تو شکایت ختم ہو جائے گی۔ براہ کرم گلی نمبر 5 میں ایک اور ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ ہم اہلیان علاقہ سکون سے زندگی بسر کر سکیں اور لیسکو مزید بدنامی سے بچ جائے۔ ہماری اطلاع کے مطابق یہاں پر ایک اور ٹرانسفارمر کی منظوری ہو چکی ہے۔ اس کیلئے ہم آپ کے مشکور و ممنون ہونگے۔(ایم اے خان و اہلیانِ گلی نمبر 5، گڑھی شاہو، لاہور)