حسن سلوک ضروری ہے
مکرمی! ساری دنیا ظلم ، خون خرابے اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔زیادہ تر مسلم ممالک اس مسئلے سے دو چار ہیں ، انسانیت زندہ ہے تو کہاں ۔ روپے کی قدر انسان سے زیادہ قیمتی ہے۔ ہمارے ملک میں لوگ اکثر پیسوں ، جائیدادوں اور غیرت پر مارے جا رہے ہیں ۔ صرف اور صرف پیسہ ہی لوگوں کی اولین ضرورت بن کر رہ گیا ہے۔ رشتوں کو پامال کیا جا رہا ہے غربت کے نام باپ اولاد کوقتل کر رہا ہے یا ماں بچوں سمیت جان دے رہی ہے ۔ انسانوں کو انسانو ں سے ڈر لگ رہا ہے۔ معمولی لالچ کی خاطر لوگ ایک دوسرے کی جان لے لیتے ہیں ۔ ترقی کی جانب بڑھتے ہوئے ہمیں حسن سلوک کی اشد ضرورت ہے ۔ آج کل ہرانسان بس ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کی خواہش میں مگن ہے۔ اگر کچھ اچھا کرنا ہے اور ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔تو حسن سلوک ضروری ہے اور یہ حسن سلوک صرف انسانوں سے نہیں بلکہ جانوروں کے ساتھ بھی رواں ہو۔ جس طرح پچھلے کچھ دنوں میں جانوروں کو اپنے غصے کی وجہ سے ماراگیا ۔ یہ بہت غلط ہے ۔ وہ بے زباں ہیں کچھ بول نہیں سکتے توکیا مگر جاندار ہیں ۔ حسن سلوک کو اپنا ئیں اور مل جل کر اس ملک کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں ۔(عائشہ عثمان ، لاہور کالج فارو ویمن یونیورسٹی )