ترکی: جنگجوﺅں سے رابطے کے شبہ میں 42 افراد گرفتار

13 اگست 2017

انقرہ( آن لائن )ترک پولیس نے 2 مختلف صوبوں سے جنگجوﺅں سے رابطے کے شبے میں 42 افراد کو گرفتار کر لیا۔ غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار شدگان مبینہ طور پر کالعدم کردستان ورکر پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے۔
پولیس مزید10 مشتبہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ ترک حکومت گزشتہ کچھ برسوں کے دوران داعش کے ساتھ وابستگی کے شبے میں 5ہزار مشتبہ افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔
ترکی/گرفتار