راولپنڈی: پی آئی اے کا ملازم برطانیہ سے سمارٹ فونز کی سمگلنگ پر گرفتار
راولپنڈی (ثناء نیوز) کسٹم حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے عملے کے ایک رکن کے پاس سے 37 سمارٹ فونز، تین ٹیبلٹس اور پانچ ہزار برطانوی پانڈ برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا۔ ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کسٹم کے اسسٹنٹ کلکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں یہ اطلاع ملی تھی کہ فلائٹ کے کریو کا ایک رکن برطانیہ سے بڑی تعداد میں موبائل فونز سمگل کرکے لائیگا۔