کوٹ سلطان: دو ڈکیت گروپوں میں فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک
دائرہ دین پناہ‘ کوٹ سلطان (نامہ نگار‘ خبر نگار) موٹر سائیکل ڈکیتی پر دو ڈکیت گروپوں میں اندھادھند فائرنگ سے مانی گروپ کے 2 حقیقی بھائیوں سمیت 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کے نعشوں پر بھنگڑے۔ پہاڑ پور کے غلام مصطفی سیال اور احسان پور کے ڈاکوؤں طارق‘ عارف کے درمیان موٹر سائیکل ڈکیتی پر تنازع کھڑا ہوا تو دونوں گروپوں میں ٹھن گئی۔