چین میں گاڑی کی ہائی بیم ہیڈ لائٹیں آن کرنے پر انوکھی سزا
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں ڈرائیونگ کے دوران ہائی بیم ہیڈ لائٹیں آن کرنے پر انوکھی سزا پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ ہائی بیم ہیڈ لائٹیں آن کرنے والے ڈرائیور کو پولیس نے 5 منٹ تک ان لائٹوں کے آگے بٹھائے رکھا۔