مودی کا متنازعہ بیان، پاکستان سے تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو سخت دھچکا لگ سکتا ہے: ہندوستان ٹائمز
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کے معروف اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متنازعہ بیان سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو سخت دھچکا لگ سکتا ہے۔ ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف جو اس وقت بھارت کے تعلقات کو بہتر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تو اس سے ان کی پوزیشن بھی کمزور ہو سکتی ہے اور کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ فوج بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے حق میں نہیں جبکہ مضبوط سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ بھی اس کے خلاف ہے۔ مودی نے دیگر ایشیائی رہنمائوں کے ساتھ نواز شریف کو اپنی تقریب حلف برداری میں بلایا تھا اور پھر ساڑھی شال ڈپلومیسی بھی شروع ہوئی تھی، اس کے تحت تعلقات کو آگے بڑھانے کی امید کی آخری کرن بھی ختم ہو جائے گی۔