عمران خان داتا دربار پر دعا سے محروم رہے
لاہور (خصوصی رپورٹر) عمران خان داتا گنج بخش حضرت علی ہجویریؒ کے دربار پر حاضری دینے اور آزادی مارچ کی کامیابی کی دعا کرنے سے محروم رہے۔ وہ داتا دربار کی عمارت تک آئے لیکن حاضری اور دعا کے لیے دربار پر نہیں گئے تاہم مخدوم شاہ محمود قریشی‘ اعجاز چودھری‘ شعیب صدیقی اور نذیر چوہان نے دعا مانگی۔