سکیورٹی خدشات : ملک کے بڑے شہروں میں یکم ستمبر سے وی فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ملک کے بڑے شہروں میں یکم ستمبر سے وی فون سروس بند ہو جائے گی۔ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔ وی فون سروس بند کرنے کا فیصلہ لاہور ، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کیا گیا ہے۔ وی فون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن صارفین کے پاس وی فون ہوگا انہیں لینڈ لائن سہولت فراہم کی جائے گی۔