لاکھوں کے ڈاکے‘ چوریاں‘ کئی گھروں میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار
لاہور(نامہ نگار) ڈاکوئوںاورچوروںنے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوںاور دیگر سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے ٹائون شپ کے علاقہ جوہرٹائون میں زید اور س کی فیملی سے8لاکھ روپے،ستوکتلہ واپڈا ٹائون میں غلام مصطفی اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ روپے مالیت جبکہ ملت پارک یونین پارک میں عثمان اور اس کی فیملی سے4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ گلشن راوی مقدس پارک میں ہو میو پیتھک کالج میں چار ڈاکو ئوں نے ایڈمن انچارج ناصر اور ڈاکٹر فرخ سے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 78ہزارروپے اورتین مو بائل فون لوٹ لئے ۔ڈاکوؤں نے شا ہدرہ ٹائون جہا نگیر پارک میں زاہد کی دکان میں گھس کر 96ہزارروپے اور موبائل فون،جنوبی چھائونی میلاد چوک میں عمران کے سٹور سے 57ہزار روپے اور موبائل فون،جو ہر ٹائون جی ون میں عمر صدیقی سے67ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ۔ڈاکوؤں نے نواں کوٹ میں سے عثمان 45 ہزار روپے ،موبائل فون اور موٹر سائیکل،گارڈن ٹائون میںکیمپس پل کے قریب سلیمان شاہدسے 34ہزاروروپے ،موبائل فون اور موٹر سائیکل جبکہ سول لائن کے علاقہ برڈ وڈ روڈ پر عمران سے مو ٹر سائیکلیں اور مو بائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے گلشن اقبال سے شہباز ،گوالمنڈی سے رمضان، ڈیفنس بی سے طارق ،شیرا کوٹ سے گوہر اعجاز کی کاریں جبکہ نو لکھا سے عمران،با غبانپورہ سے امیر خان،ہربنس پو رہ سے طارق ،بھا ٹی گیٹ سے رانا ریاض، اسلام پو رہ سے منظوراور شرافت،گوالمنڈی سے رفیق،سول لائن سے گلشن،قلعہ گجر سنگھ سے فاروق کی مو ٹر سا ئیکلیں چوری کر لیں۔