پنجاب پولیس میں 5 ہزار دہشت گردوں کی بھرتی طاہر القادری کا بیان مضحکہ خیز ہے: آئی جی
لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے کہا کہ طاہر القادری کا یہ بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ پولیس میں 5 ہزار دہشت گردوں کو بھرتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو پنجاب پولیس کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا حق نہیں۔ پنجاب پولیس ایک بہترین فورس ہے۔ یاد رہے کہ طاہرالقادری نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ پولیس میں 5 ہزار دہشت گردوں کو نوکریاں دلائی ہیں۔