Waqt News
Tuesday | December 10, 2019
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
Font

تازہ ترین

  • تیسری میری ٹائم ورکشاپ کے شرکا کا کراچی اورکریک کے علاقوں کا دورہ
  • روس کریمیا سے اپنی فوج واپس بلائےاوریوکرین کےعلاقے پراپنا عارضی تسلط ختم کرے:جنرل اسمبلی میں قرار دادمنظور
  • سجاول: 7 بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
  • کھانے کے قابل کافی کپ کا ایئر نیوزی لینڈ کی پروازوں میں تجربہ
  • عالمی برادری کشمیر کے حل کیلئے موثر اور فعال کردار ادا کریں۔ سید علی گیلانی
  • تھرپارکر، کتوں نے پرائمری کے11 بچوں کو کاٹ لیا
  • نسٹ کے علاوہ دیگر درس گاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس کا عندیہ
  • پاکستانی فنکار میک اپ کی مدد سے اب دپیکا بن گئے
  • پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2019 سے 3 جنوری 2020 تک ہوں گی
  • شہبازشریف کے منصوبے پر موجودہ حکمران ڈھٹائی سے اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں:مریم اورنگزیب
  • سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • کھلاڑی سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز سے متعلق پرجوش ہیں: اظہر علی
  • چلی کا فوجی طیارہ دوران پرواز لا پتہ،38 مسافر سوارتھے
  • لاہور:اورنج لائن ٹرین چل پڑی
  • پرچون سطح پرسرکاری نرخنامے میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ،دکانداروں نے گراں فروشی جاری رکھی
  • ایران قیدیوں کے مکمل تبادلے کو تیار،اب گیند امریکی کورٹ میں ہے‘ جواد ظریف
  • سول ڈیفنس‘ سعودی خواتین کی پہلی رضا کار ٹیم تیار
  • جنسی ہراسگی کیس:میشا شفیع نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
  • پیرو میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تبائی مچادی، درجنوں افراد ہلاک
  • نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اب شطرنج میلوں دور بیٹھ کر بھی ایک دوسرے کے ساتھ کھیلی جا سکیں گی
  • جدید سمارٹ ٹی وی آپ کی جاسوسی بھی کر سکتے ہیں
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پولٹری فارم تباہ کرکے 400مرغیاں ہلاک کردیں
  • غیر ملکی کرپٹ سرکاری عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں:امریکی وزیر خارجہ
  • فیس بک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بند کردیا
  • انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی کے خلاف جموں میں نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ
  • بھارتی فوجیوں نےگزشتہ تین عشروں میں 95 ہزارسےزائدبےگناہ کشمیریوں کوشہیدکیا:رپورٹ
  • نیوزی لینڈ، ساحلی شہر گسبرن میں 5.3 شدت کا زلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • گوجرانوالہ:سسرالیوں نےبہو کو گلا دبا کر قتل کردیا
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کریمیا سے روسی فوجیں نکالنے کے لیے قرارداد پیش

فیصلہ کن موڑ....!

Aug 13, 2014 2:03 AM, August 13, 2014
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
فیصلہ کن موڑ....!

مسلم لیگ نون کی حکومت کے خلاف جب احتجاجی تحریک کی کال دی گئی اس وقت کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ بات اس قدر بڑھ جائے گی ۔ آہستہ آہستہ اب یہ مقام آچکا ہے کہ سنگدل حکمرانوں کی طرف سے عوام کو لگائے گئے زخم نہ صرف تازہ ہو گئے بلکہ ان سے خون رسنے لگا ہے،محرومیاں عود کر آئیں اور لوگوں کے د لوں میں بھی ستمگروں کے احتساب کی خواہش نے سر اُٹھا لیا ۔ پچھلے ایک ہفتے میں کچھ اس تیزی سے پیشرفت ہوئی کہ پورا قومی منظر بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔الزام در الزام کی سیاست میں جب کسی فریق کے پاس دلائل ختم ہو جاتے ہیں تو وہ فوج پر الزام تراشی سے اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کرتاہے ،لیکن فوج نے اپنی دانشمندی سے ابھی تک خود کو بہت ساری سیاسی آلائشوں سے دور رکھا ہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ جب تک معاملات حکومتی کنٹرول میں رہیں گے ، قومی امن اور سلامتی کو خطرات لاحق نہیں ہوں گے، فوج اپنے پیشہ ورانہ امور تک محدود رہے گی۔

ضرور پڑھیں: چین کا امریکہ اور یورپی ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے واقعات پراظہار تشویش

حالیہ دنوں میں ہونے والی سیاسی ہلچل کا جائزہ لیا جائے تو اس کاحیران کن پہلو یہ سامنے آئے گا کہ عمراان خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سے زیادہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے ہی اپنے مخالفین کی تحریک کو مقبولیت بخشی،اس ضمن میں پنجاب حکومت کی پُھرتیاں کچھ زیادہ ہی رہیں ، شہباز حکومت نے ماڈل ٹاﺅن کے خونیں سانحے سے کوئی سبق نہ سیکھا ، اس وقت بھی صوبائی حکومت نے ایک غیر ضروری کارروائی کرکے14بے گناہوں کا خون اپنے سر لے لیا جبکہ اس وقت پولیس ایکشن ناگزیر نہیں تھا، اس خونریزی کے بعد ایک اور حماقت کی گئی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی اسلام آباد آمد کے اعلان پر راولپنڈی میں جمع ہونے والے کارکنوں کے سامنے پولیس اہلکاروں کو ڈال دیا گیا ، پولیس کو سخت جوابی کارروائی کی اجازت نہ تھی ،جس کے نتیجے میں ستر اسی اہلکار شدید زخمی ہوئے، اس حرکت پر محکمے میں صوبائی حکام کے خلاف شدید غم و غصہ پایا گیا۔

یوم آزادی سے پہلے شروع ہونے والا ہفتہ عوام کے لئے بدترین غلامی لے کر آیا، صوبائی حکام نے ایسے ایسے احمقانہ اقدامات کئے جن سے غیر جانبدار حلقے حتٰی کہ حکومت کے حامی بھی بددل ہوگئے ، نجانے کس منصوبہ بندی کے تحت عام لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا ، جو مقاصد ماڈل ٹاﺅن سمیت بعض دیگر مقامات کو سیل کرکے حاصل کئے جاسکتے تھے ان کا سلسلہ پورے صوبے تک پھیلا دیا گیا ، لاہور کے داخلی علاقوں میں کنٹینر کھڑے کرکے اس کا رابطہ دوسرے شہروں سے کاٹ دیا گیا ، اس موقع پر لوگوں کی بے بسی نہیں دیکھی جاتی تھی، کوئی ایمبولینسوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا افراد کو ہسپتال تک راستہ دینے کی دہائی دے رہا تھا تو کئی خواتین اور بزرگ کنٹینروں کے نیچے معمولی خلاءسے کیڑے مکوڑوں کی طرح رینگتے دکھائی دے رہے تھے۔ عوام کے نقل وحرکت کا حق سلب کرنے کے علاوہ ان پر پٹرول کا عذاب بھی نازل کیا گیا ، کسی سرکاری اندھے کو دور کی سوجھی اور اس نے حکو مت مخالف عناصر کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لئے پٹرول کی مصنوعی قلت کا مشورہ دے ڈالا، جس سے عوام کے کڑاکے نکل گئے ، پٹرول پمپوں پر موٹرسائیکل سواروں کے ہجوم میں حکمرانوں کی شان میں ایسے ایسے فی البدیہہ جملے سننے میں آئے کہ کیا کہنے ۔

حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ کس قدر کم ہے ۔۔!یہی کسی حکمران کے اقتدار میں رہنے کا پیمانہ ہے، پچھلے چند روز میں حکومت نے یہ ریکارڈ بھی قائم کر دیا ، عوام کو رکاوٹوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ پٹرول کس نے اور کیوں بند کیا ؟اور لوگوں کے بے دست وپا رہنے کا دورانیہ کتنا ہے؟حکومت نے دو افراد کا راستہ روکنے کے لئے دو سو لوگوں کو ناراض کر لیا ، اس امر میں مشیروں کا کتنا قصور ہے؟حکمران اس ظلم کے کتنے ذمہ دار ہیں ؟اس بات کا اندازہ لگانا اس لئے مشکل نہیں کہ ہمارے ہاں مشیراور حکام صاحب کے موڈ اور ویژن کو مد نظر رکھ کر مشورہ دینے کا ہی کھاتے ہیں،مشیروں نے بڑھ چڑھ کر مشورے دیئے جن کے نتیجے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد حکومت کے مخالفین کی ہمخیال بن گئی ،اب صورت یہ ہے کہ لو گ مجموعی طور پر اب کسی تبدیلی کے لئے خود کو تیار کر چکے ہیں، حکومت کی نااہلی کا عالم یہ ہے کہ وہ اب تک عوام کو اپنے وعدوں کے مطابق کوئی نمایاں ریلیف دینے میں تو ناکام رہی ہے جبکہ اس نے اپنے خلاف اٹھنے والی تحریک کا مقابلہ کرنے میں بھی کمال نااہلی کا مظاہرہ کیا۔ حکومت بڑی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی اور بعض دوسری جماعتوں کی حمایت کے باوجود گھبراہٹ کا شکار نظر آتی ہے، چودھری نثار سرکاری اعلان کے مطابق پارٹی قیادت سے راضی ہوگئے تھے لیکن مشکل وقت میں سیاسی میدان میں ان کی بھر پور واپسی نہیں ہو سکی ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بات کہیں پر اٹکی ہوئی ہے۔حکومتی صفوں میں کہیں پراسرار خاموشی ہے توکہیںکچھ لوگ آنے والے وقت کی تیاری میں مگن ہیں ، تحریک انصاف میں بھی کچھ لوگ ذہنی اور کچھ عملی طور پر غیر حاضر ہیں ، عمران خان اورافتخار چودھری کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے حامد خان کہیں دکھائی نہیں دے رہے ، جاوید ہاشمی بمشکل تمام عمران کے ساتھ چل پا رہے ، سیاسی بے بسی کا شکار باغی کیسے راضی ہے یہ وہی جانتا ہے۔۔!لاہورسے قومی اسمبلی کی سیٹ جیتنے والے شفقت محمود بھی ڈھونڈے سے نہیں مل رہے ، لیکن تحریک انصاف میں اس سطح کے اختلاف رائے کا ان کی عوامی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑتا اصل پریشانی کا مقام حکومت کے لئے ہے ، جس کا دفاع کرنے کے لئے حکومتی ٹیم میں جاندار آوازیں موجود نہیں ، کچھ لوگ نحیف و نزار لہجے میں بول رہے ہیں ، ان کے بیانات محض تُک بندی پر مبنی ہیں جو عوام کو متاثر کرنا تو درکنار انہیں کسی حد تک مطمئن کرنے میں بھی ناکام ہیں۔

14اگست فیصلہ کن موڑ کی صورت اختیار کر گیا ہے ، تبدیلی کے تمام تر لوازمات موجود ہیں ،مسائل زدہ عوام کی بے چینی کا پیمانہ بھی چھلک پڑا ہے، اور یہی وہ پیمانہ ہے جو ماضی میں تبدیلیوں کا سبب بنتا رہا ہے ، اس نازک مرحلے میں بعض سیاسی کھڑپینچ اور ان کے پروردہ مبصرین اس سارے معاملے میں فوج کو گھسیٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ فوجی قیادت کے کسی عمل سے ابھی تک یہ ثابت نہیں کیا جا سکتا کہ وہ سیاست میں ملوث ہے۔ فوج نے سیاسی میدان سیاستدانوں ک ہاتھ میں دے رکھا ہے ، جب تک وہ معاملات چلا سکتے ہیں مداخلت کا امکان نہیں لیکن یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ سیاستدان اقتدار کی چھینا جھپٹی میں ملک کو ہی داﺅ پر لگا دیں ، وسیع پیمانے پر خون خرابہ روکنے کے لئے قدم اٹھانا ملکی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔پاکستان کے واحد منظم ادارے پر انگلی اٹھانے والوں کے مقاصد کیا ہو سکتے ہیں؟اس کا تصور بھی افسوسناک ہے۔پاکستان اس وقت جس نازک صورتحال سے دوچار ہے اس میں اگر مزید سنگینی آگئی تو مکمل تباہی سے کون بچائے گا؟اس سوال کا جواب احمقوں کی جنت میں رہنے والوں کے پاس نہیں مگر محب وطن حلقے بخوبی جانتے ہیں کہ امتحان کی گھڑی میں کس طرف دیکھنا ہے اور کس نے مشکل وقت میں ہمیشہ کی طرح ملک و قوم کی نگہبانی کا فریضہ انجام دینا ہے۔

ضرور پڑھیں: گذشتہ 3 برسوں کے دوران اقتصادی اصلاحات کے خوشگوار نتائج سامنے آرہے :سعودی ولی عہد

اب جب پانی سر سے گزرتا نظر آ رہا ہے ہے تو حکمرانوں کے لب و لہجے میں بھی ڈر اور خوف کے امتزاج سے عاجزی کی جھلک نمایاں ہو رہی ہے، تحریک انصاف کی جانب سے ایک سال مسلسل چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کا مطالبہ کیا گیا لیکن حکومت نے پلٹ کر بھی نہ دیکھا لیکن اب اس سے کہیں زیادہ مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی جا رہی ہے، درحقیقت حکمرانوں نے جمہوریت کے حُسن کو اپنی متکبرانہ رویے سے داغدار کر دیا ہے۔ ملکی تاریخ کے سفر میں ایک بار پھر جمہوریت کی گاڑی کو ایک خطرناک موڑ درپیش ہے، جہاں مسافروں کی باہمی لڑائی اور ڈرائیور کی حماقت سے جمہوریت کی یہ گاڑی اُلٹ بھی سکتی ہے۔۔! ایسا ہوا تو اس حادثے میں سازش کے پہلوتلاش کرنا بلا جواز ہوگا۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد اکرم چوہدری


مشہور ٖخبریں
  • کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی ...

    May 21, 2018 | 15:55
  • تین عورتیں! تین کہانیاں!

    Aug 12, 2011
  • وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر ...

    Jun 12, 2018
  • زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح ...

    Dec 14, 2017
متعلقہ خبریں
  • وفاقی حکومت کا اتحادیوں سے رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ

    Dec 07, 2019 | 22:58
  •  پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس:وزیراعظم عمران خان کی بریت کی ...

    Dec 05, 2019 | 13:10
  • مشرف کیخلاف آئین شکنی کیس کا فیصلہ روکا جائے ؟ درخواستوں پر ...

    Nov 26, 2019 | 10:24
  • لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا ...

    Nov 22, 2019 | 21:35
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • تیسری میری ٹائم ورکشاپ کے شرکا کا کراچی اورکریک کے علاقوں کا ...

    Dec 10, 2019 | 19:16
  • روس کریمیا سے اپنی فوج واپس بلائےاوریوکرین کےعلاقے پراپنا ...

    Dec 10, 2019 | 18:55
  • سجاول: 7 بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

    Dec 10, 2019 | 18:14
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

    Dec 10, 2019 | 18:09
  • کھانے کے قابل کافی کپ کا ایئر نیوزی لینڈ کی پروازوں میں تجربہ

    Dec 10, 2019 | 18:02
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • جہاد لیکن کس قیمت پر

    Dec 10, 2019
  • چُھٹی کا لطف اور لطافت

    Dec 10, 2019
  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ، آرمی چیف کی مدت ...

    Dec 10, 2019
  • حقانی نیٹ ورک کے ’’دہشت گردوں‘‘ سے اب مذاکرات ؟

    Dec 10, 2019
  • اتحادیوں کے مسائل!!!!

    Dec 10, 2019
  • 1

    علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو بڑا خطرہ بھارتی عزائم سے لاحق ہے

  • 2

    پاک روس 9‘ارب ڈالرکے دفاعی معاہدوں کا امکان

  • 3

    مقبوضہ کشمیر: امریکی ایوان نمائندگان میں بل پیش

  • 4

    جنوب ایشیائی گیمز میں پاکستان کی قابل فخر کاکردگی

  • 5

    مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے فریقین کو جنگ بندی کرنا ہو گی

  • 1

    منگل‘ 12 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 10 ؍ دسمبر 2019ء

  • 2

    پیر ‘ 11 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 9 ؍ دسمبر 2019ء

  • 3

    اتوار‘ 10؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 8؍ دسمبر 2019ء

  • 4

    ہفتہ‘ 9؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 7؍ دسمبر 2019ء

  • 5

    جمعۃ المبارک‘ 8؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 6؍ دسمبر 2019ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ٹرمپ اِن ٹربل

    Dec 10, 2019
  • ہاتھ الٹا گھما کر کان پکڑنے کی کوشش

    Dec 10, 2019
  • عجب سا منظر دِکھائی دیتا ہے۔۔۔۔

    Dec 10, 2019
  • معاشرہ سماجی اقتصادی ابتری کی طرف گامزن

    Dec 09, 2019
  • صبر کن حافظ بہ سختی روز و شب

    Dec 09, 2019
  • ترقی کے کھلتے در

    Dec 10, 2019
  • نریندر مودی کا سیاپااور کشمیر

    Dec 10, 2019
  • محبتیں اُٹھا کے لائی ہوں تیرے نگر سے میں

    Dec 10, 2019
  • عالمی یومِ معذوراں اور پاکستان

    Dec 10, 2019
  • افسوسناک

    Dec 10, 2019
  • 1

    صفائی کی ناقص کارکردگی

  • 2

    آپکا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا

  • 3

    ڈیوس روڈ سب ڈویژن لیسکو ایک عرصہ سے لاوارث

  • 4

    دین اسلام کا احترام

  • 5

    شاہراہ خیابان جناح پر اوورہیڈ برج بنایا جائے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضرت عتبہ بن غزوان کا ایک خطبہ

  • 2

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ (۵)

  • 3

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ(۴)

  • 4

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ (۳)

  • 5

    کثر تِ دنیا سے اندیشہ(۲)

  • 1

    مسلم قوم

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    مسلم لیگ

  • 4

     فرمان قائد

  • 5

    بے گناہ مسلمان

  • 1

    بانگِ درا

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    ارمغانِ حجاز

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    ارمغانِ حجاز

منتخب
  • 1

    سعودی عرب، پورے خاندان کےلئے ایک فائنل ایگزٹ ویزا

  • 2

    روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • 3

    بھارت:بد اعتقادی کی انتہا،6سالہ بچے کو بھگوان کا درجہ دے کرپوجا شروع کر دی

  • 4

    اپوزیشن کی ’’مجبوریوں‘‘ سے لطف اندوز ہوتی عمران حکومت

  • 5

    عدلیہ بحالی تحریک اور اسکے ’’ثمرات‘‘

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا

  • 2

    10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری

  • 3

    تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...

  • 4

    دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...

  • 5

    گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

  • 1

    کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...

  • 2

    تین عورتیں! تین کہانیاں!

  • 3

    وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی

  • 4

    زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

  • 5

    ہریانہ:شادی کی پہلی سیلفی زندگی کی آخری تصویر ثابت ہوئی

E-Paper - The Nation
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2019 | Nawaiwaqt Group