کوٹ لکھپت جیل میں حوالاتی کی پراسرار ہلاکت‘ تشدد کاشبہ
لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت جیل میںچیک ڈس آ نر کے مقدمہ میں ملوث ہونے پر قید 40سا لہ حوالاتی پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے ۔ شبہ ہے کہ اس کی موت جیل حکام کے تشدد سے ہوئی ہے۔ بتایاجاتا ہے واپڈا ٹاؤن کا رہائشی3بچوں کا باپ ارشاد بھٹی تھانہ سمن آباد میں درج دس لاکھ روپے مالیت کا چیک ڈس آ نر ہونے کے مقدمہ میں ملوث ہونے پرگزشتہ دو ما ہ سے کوٹ لکھپت جیل میں قید تھا ۔ گزشتہ روز ارشاد بھٹی پراسرار طور پر جیل میں ہلاک ہو گیا ۔ جیل انتظامیہ اسے جناح ہسپتال لے گئی ۔جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ہے ۔ پو لیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر دی ہے ۔شبہ ہے ارشاد بھٹی کی موت جیل حکام کے تشدد سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعدسامنے آئیں گی ۔جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔