سٹور‘ گھر اور فیکٹری میں آتشزدگی لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا
لاہور(نامہ نگار) آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا ۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقہ برکت مارکیٹ میں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور ‘مناواںمیں اقبال کے گھر اور سبزہ زار میں ایک پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔